ڈی پی او محمد علی ضیاء کی سانحہ ماہی چوک مقتولین کے ورثاء کے گھر آمد”

رحیم یا رخان( ) ڈی پی اومحمد علی ضیاء کا دورہ صادق آباد،سانحہ ماہی چوک مقتولین کے ورثاء کے گھر آمد،

SDPO آفس صادق آباد میں سائلین کے شکایتیں سن کر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او محمد علی ضیاء نے دورہ صادق آباد کرتے ہوئے ماہی چوک میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیااور مقتولین کے ورثاء کے گھر گئے جہاں انہوں نے مقتولین کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کی لیے دعا بھی کی۔ ڈی پی او محمد علی ضیاء کا کہنا تھا کہ ورثاء کا غم ہمارا غم ہے اور جلد ملزمان کو ان کے انجام تک پہچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کیے جانے کا یقین دلایا۔ پولیس ڈیوٹی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے چیک پوسٹ دعوالہ کا بھی دورہ کیا اور ملحقہ علاقوں میں پولیس گشت اور پولیس ڈیوٹی کو بھی چیک کیا جہاں انہوں نے ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کو مزید جانفشانی سے سر انجام دینے کاحکم دیا۔

بعد ازاں ڈی پی او محمد علی ضیاء نے SDPOآفس صادق کا دور کیا جہاں انہوں نے SHOsاور CIAسٹاف صادق آباد سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے تما م تر موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور ان کی سرکوبی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا کہا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی ضیاء نے SDPOآفس صادق آباد میں آئے ہوئے سائلین کے درخواستیں سن کر ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں