حضرت سیدنا مخدوم حمید الدین حاکم ؒ کے 706ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر,

رحیم یارخان ( )حضرت سیدنا مخدوم حمید الدین حاکم ؒ کے 706ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر،

چادرپوشی کے بعد ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔تفصیل کے مطابق قلعہ مؤ مبارک شریف میں حضرت سیدنا مخدوم حمید الدین حاکم ؒ کے 706ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیرہو گئی جس میں سابق صوبائی وزیر مخدوم اشفاق احمد ہاشمی،مخدوم احمد مجتبیٰ،ایم پی اے مخدوم فواذاحمد نے ڈپٹی سیکرٹری معدنیات سندھ دین محمد بھٹو،خلیفہ جام اصغر حمیدی،پیر رحمت اللہ شاہ ہاشمی جھنگ،فرمان علی سومرو کشمور،مخدوم شاہد سرورہاشمی،مخدوم امجد حسین،مخدوم نجم الدین ہاشمی،مخدوم امتیاز حسین،جمیل خان کورائی کے ہمراہ دربار شریف پر چادرپوشی کی بعدازں بحضور سرورکونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ میں معروف ثناء خواں کامران سہروردی،اکرام چشتی،وقاص غنی عابدی ودیگر نے گلہائے عقیدت نچھار کئے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مخدوم اشفاق احمد ہاشمی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی مکرم ﷺ کی آمد سے کفر کے بادل چھٹ گئے آپ ﷺ نے آکر ہر رشتے کو مقدس بنادیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک کے مطابق گزارنے کی ضرور ت ہے ہمارے اجداد میں نے حضرت سیدنا حمید الدین حاکم ؒ نے بھی تخت وتاج چھوڑ کر فقر اختیار کیا اورولایت کو پہنچے آج پوری دنیا انہیں جانتی ہے اس لئے ہمیں دنیاوی لذتوں سے بچتے ہوئے فکر آخرت کرنی چاہئے،تقریب سے مفتی نازک حسن سعیدی سہروردی نے بھی خطاب کیا،آخرمیں ملک وقوم اوراسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی،شرکاء کے لئے لنگر کا بھی وسیع انتظام موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں