چند ہی گھنٹوں میں 22, لاکھ 70 ہزار کی چوری شدہ رقم برآمد, ترجمان پولیس

ڈسٹرکٹ رحیم یار خان خانپور پولیس نےچند ہی گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے 22, لاکھ70ہزار کی چوری شدہ رقم برآمد کرلی۔ترجمان پولیس رحیم یارخان۔

تفصیل کے مطابق سٹی خانپور پولیس نے ڈی پی رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر اے ایس پی خانپورمحمد سلیم شاہ کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چند گھنٹوں میں میڈیسن کمپنی کے دفتر سے 22 لاکھ 70 ہزار کی چوری شدہ نقدی رقم برآمد کرلی سرکل پولیس آفیسر اے ایس پی سلیم شاہ نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی خانپور انسپکٹر غلام محی الدین اور انچارج سی آئی اے سٹاف خان پور کے ہمراہ اختر انیس کی درخواست پر کاوائی کرتے ہوئے چندہی گھنٹوں میں جدید طریقہ تفتیش سے رقم برآمد کر لی۔ خان میڈیسن کمپنی کے مالک اختر انیس نے 25 اکتوبر سوموار کی صبح رپورٹ کی تھی کہ اس کے آفس خیابان اختر فیز 2 سے نقدی 22 لاکھ 70 ہزار روپے چوری ہوگئے ہیں اس اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں رقم برآمد کر لی ۔

اے ایس پی سلیم شاہ کی نگرانی میں سٹی خانپور پولیس کی یہ بہترین کارکردگی ہے ۔اے ایس پی خانپوراور ایس ایچ او سٹی خانپور انسپکٹر غلام محی الدین نےاپنی ٹیم اور سی آئی اے سٹاف کے ہمراہ مسلسل کوشش کے بعد چوری ہونے والی رقم برآمد کر کے مدعی مقدمہ نمبر 1060/21 کے حوالے کی چوری کرنے والا ملزم کمپنی کا ملازم ہے جس کے گھر پر ریڈ کر کے رقم برآمدکر لی گئی جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ترجمان پولیس رحیم یارخان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں