چوک ماہی9 افراد قتل کیس” 8 سہولت کار گرفتار”

رحیم یارخان( ) چوک ماہی 9 افراد قتل کیس میں ملزمان کے 8 سہولت کار گرفتار، پولیس کا انٹیلیجنس بنیادوں پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن،

پولیس تمام تر ٹیکنیکل وسائل برؤے کار لا رہی ہے جلد ہی تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء۔ تفصیل کے مطابق چوک ماہی تھانہ کوٹسبزل تحصیل صادق آباد کی حدود میں 9افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی قیادت میں ایس ڈی پی او صادق آباد سرکل شہنشاہ احمد چانڈیہ نے ایلیٹ فورس، سی آئی اے اور سرکل کی بھاری نفری کے ساتھ انٹیلیجنس بنیادوں پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا جس میں تمام تر ٹیکنیکل وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے ڈرؤن کیمروں و دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوک ماہی قتل کیس میں 8 مبینہ سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،

ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں ملزمان کی جانب سے ہونے والے انکشافات پر اس کارروائی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے جلد تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں