وزیراعلیٰ کی بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات اور ضروری تیاریاں مکمل   رکھنے کی ہدایت۔

لاہور19 اگست:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔
 بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد کی صورتحال، لوگوں کے انخلاء کیلئے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات اور ضروری تیاریاں مکمل   رکھنے کی ہدایت۔
دریا کے بیڈ سے لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے۔ عثمان بزدار
سیلابی ریلے سے قبل لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ عثمان بزدار
امدادی کیمپس میں تمام ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ عثمان بزدار
ریلیف کیمپس میں ضروری اشیاء کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔عثمان بزدار
صوبائی وزراء آبپاشی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو قصور، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت۔
سیکرٹری آبپاشی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی موقع پر جا کر امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں۔ عثمان بزدار
میں صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ عثمان بزدار

صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کسی بھی ضلع کا خود دورہ کروں گا۔ عثمان بزدار
ممکنہ سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری انتظامات مکمل ہو نے چاہئیں۔عثمان بزدار
وفاقی و صوبائی ادارے قریبی رابطہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں۔ عثمان بزدار
متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کی ذاتی مانیٹرنگ کرے۔عثمان بزدار
 پانی کی آمد واخراج کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔عثمان بزدار
ادویات، ویکسینیشن،جانوروں کے لئے چارے اورونڈے کا بھی بندو بست کیا جائے۔ عثمان بزدار
بھارت نے بغیر کسی اطلاع کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
گنڈا سنگھ والا پر کل ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
قصور سمیت دیگر اضلاع میں 81 ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
اجلاس میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری آبپاشی کی دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی پیشگی حفاظتی انتظامات اورضروری سازوسامان کے حوالے سے بریفنگ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر ڈیزاسسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود، صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹریز آبپاشی، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرائمری اینڈ سیکنڈر ہیلتھ کیئر، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمانڈر ہیڈکوارٹر انجینئرنگ فور کور لاہور کے نمائندے کرنل سمیع اللہ، لائیوسٹاک اور ریسکیو 1122 کے حکام کی شرکت۔
قصور سے صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جبکہ ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز اور اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں