وارنٹ گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی”

رحیم یارخان ( )رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ڈپٹی کمشنر نے طلب کی جانے والی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،

پٹواریوں اورگرداوران کی ہڑتال کا عذرپیش ،معافی طلب کر لی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز فیملی کورٹ کے جج ندیم اصغر ندیم نے عشرت بی بی بنام قاری سیف اللہ کی سماعت کے دوران قاری سیف اللہ کی جائیدادقرق کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقررکردہ تاریخ پیشی پر ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر فاضل عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ڈپٹی کمشنر نے طلب کی جانے والی رپورٹ عشرت بی بی بنام قاری سیف اللہ عدالت میں پیش کر دی اورعذر پیش کیا گیا کہ سابقہ سماعت کے روز پٹواری اورگرداوران ہڑتال پر تھے اوراستدعا کی کہ جاری کئے جانے والے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں