پولیس نے7دن میں خودساختہ مغوی ڈھونڈ نکالا”

رحیم یار خان ( ) تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے صرف 7 دن میں خودساختہ مغوی ڈھونڈ نکالا،

ڈی ایس پی لیاقت پور کی پریس کانفرنس سب انسپکٹرملک محمد سلیم اور ٹیم کو شاباش۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور دستگیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ترنڈہ محمدپناہ کے علاقہ بیٹ بھٹو کے رہائشی سراج احمد بھٹو نے 22 اکتوبر کے روز پولیس کو تحریری درخواست دی کہ اس کا بیٹا شوکت علی اغواء ہوگیا ہے اور اغواکار اس کی رہائی کے لئے تاوان طلب کر رہے ہیں۔اس سنگین وقوعہ کی اطلاع پرڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء صاحب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد صاحب کی سربراہی میں ڈی ایس پی لیاقت پور غلام دستگیر کی زیر نگرانی میں انچارج سی آئی اے سرکل لیاقت پور سب انسپکٹر ملک محمد سلیم کی ٹیم کو ٹاسک دیا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے مغوی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

سب انسپکٹر ملک محمد سلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارات کا مظاہرہ کیا اور شب و روز محنت کی تو حقائق کھلنے لگے اور انہیں شک گزرا کہ یہ مغوی خود ساختہ ہے اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ اغوا ہونے کا ڈرامہ رچا رہا ہے جس پر انہوں نے رازداری سے خودساختہ مغوی کو علم ہوئے بغیر اسے ٹریس کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لائے اور صرف 7 دن کے قلیل عرصہ میں نہ صرف اپنی تحقیقات مکمل کرلیں بلکہ خود ساختہ مغوی شوکت علی کو بھی ڈھونڈ نکالا۔اس دوران خود ساختہ مغوی شوکت علی نے جو کچھ رقم اپنے ورثاء والدین سے موبائل وائس چینجر کے ذریعے آواز تبدیل کرکے منگوائی تھی وہ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ خود ساختہ مغوی کے خلاف تمام تر ثبوت بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ تحقیقات کے دوران خودساختہ مغوی نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے اس راستہ کو اپنانے کا انکشاف کیا جس میں اپنے قریبی عزیزوں اور ہمسایوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانا بھی مقصود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں