منشیات فروش، جواری اور دیگر سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ڈی پی او سٹی سرکل

رحیم یار خان ( ) ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد اسلم خان نے کہاہے کہ سرکل میں امن وامان کے قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں،

ڈی پی او کی قیادت میں جرائم کی سرکوبی کیلیے ضلعی پولیس ہر وقت کوشاں ہے، منشیات فروش، جواری اور دیگر سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ناکہ بندیاں عوام کے تحفظ کیلیے کی جاتی ہیں عوام پولیس سے تعاون کرے، کسی شہری کے ساتھ ظلم وزیادتی نہیں ہوگی، پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا مثبت انداز میں صحافتی سرگرمیوں کو فروغ دے۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام”میٹ دی پریس” میں ایس ایچ اوز اے ڈویژن فرحان حسین، بی ڈویژن سیف اللہ، سی ڈویژن عاصم مصطفی، ائیرپورٹ محمدلطیف اور آب حیات کے جماعت علی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کے جان و مال کاتحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے، سٹی سرکل میں کسی بدمعاش یا جرائم پیشہ عناصر کے رہنے کی کوئی جگہ نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، قانون کی پاسداری ہر شہری پر فرض ہے عوام جرائم کے خاتمے میں پولیس کا ساتھ دے، انہوں نے کہاکہ سٹی سرکل پولیس عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،

ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں، بعدازاں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رائو نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل اسلم خان اور ایس ایچ اوز کو خوش آمدید کہا اور شہر کے امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں