سی آئی اے”کی خفیہ ناکہ بندی 2 کلو چرس سمیت ملزم گرفتار”

رحیم یارخان ( ) سی آئی اے سٹی سرکل کی خفیہ ناکہ بندی منشیات فروش کو 2 کلو 390 گرام چرس، 15 گرام کرسٹل آئس اور اسلحہ سمیت گرفتار۔ سی آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر محمود کی جانب سے تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انچارج سی آئی اے سرکل کی زیر نگرانی سی آئی اے ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کی ہے جس میں اے ایس آئی عمر محمود نے ہیڈ کانسٹیبلان رانا احسان، رئیس عبدالحمید اور سیف اللہ کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ایک خفیہ ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش عامر شہزاد پٹھان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2 کلو 390 گرام چرس، 15 گرام کرسٹل آئس، ایک پسٹل اور 6 راؤنڈ برآمد ہونے پر تھانہ آئیر پورٹ میں امتناع منشیات کے تحت 9C، 9A اور اسلحہ آرڈینس کے تحت 13-2-2015 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو کہ منشیات فروشی کے خلاف ایک اچھی کارروائی ہے وہ سی آئی اے ٹیم کو شاباش دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مزید ایسی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں