کروڑوں روپے کے گنے کوآگ لگائے جانے کا معاملہ”

رحیم یار خان( )صادق آباد میں کروڑوں روپے مالیت کے گنے کے کھیت کو آگ لگائے جانےکے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،،

رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں اندھڑ گینگ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 9 افراد کے خاندان کی فصل کو آگ لگانے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس سانحہ میں زندہ بچ جانے والے مقتولین کے بھائی ذوالفقارعلی نے گزشتہ شب ویڈیو بیان میں اندھڑ گینگ پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا تھا،پیر کوڈی پی او کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک اندھڑ گینگ سے جڑے 14 سہولت کاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اندھڑ گینگ کے ماہی چوک کی آبادی میں موجودگی کے شواہد نہیں ملے ہیں”

ڈی پی او نے مزید کہا کہ مقامی افراد اس حوالے سے معلومات فراہم کریں اور ڈاکوؤں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔ انھوں نے واضح کردیا کہ پولیس کے لیےکوئی نوگو ایریا نہیں ہے اورڈاکوؤں کوگرفت میں لانے میں بھرپور آپریشن جاری””””

اپنا تبصرہ بھیجیں