پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر –

لاہور23 اگست:
پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر –
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومت کا سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کافیصلہ-

وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ کا اجراء جلد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں –
سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں -عثمان بزدار
کارڈ کے اجراء کے لئے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت-
صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی-عثمان بزدار
سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے-عثمان بزدار

اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکتا ہے-عثمان بزدار
موجودہ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے-عثمان بزدار
سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے-عثمان بزدار
یہ وہ کام ہیں جو 70سال میں کسی حکومت نے نہیں کیا-عثمان بزدار
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں