” 3 خطرناک گینگز گرفتار “

رحیم یارخان ( ) تھانہ اے ڈویژن پولیس نے 3 خطرناک گینگز کو گرفتار کر کے 15 لاکھ 45 ہزار روپے نقدی، 1 کار، 3 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا،

گرفتار گینگز میں بین الصوبائی لعل ڈینو، فیض عرف فیضو اور تاشفین گینگز شامل ہیں، سرغنوں سمیت 11 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان شہر میں، بنکس سے رقم نکلوانے والوں، سپر سٹورز، میڈیکل سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور راہ گیروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹتے تھے۔ تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ سے تینوں گینگ نے شہری علاقہ میں مسلح ہو کرلوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے تھے جس پر عام شہریوں خصوصاً تاجران میں تشویش پائی جاتی تھی۔ جس پر ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء اور ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد نے ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور ان کی ٹیم کو ان خطرناک گینگز کو ٹریس کر کے بے نقاب کرنے اور گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن فرحان حسین، اے ایس آئی ظہیرالدین بابر، سب انسپکٹر محمد حسین، ہیڈ کانسٹیبل ناصر محمود، علی مراد سی ڈی یو، کانسٹیبلان محمد انور اور وقاص رزاق پر مشتمل ٹیم نے شب روز محنت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، حاصل شدہ وسائل اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برؤے کا ر لاتے ہوئے آخر کار ان گینگز کو گرفتار کرنے میں لکامیاب ہو گئے ہیں،

نمبر 1۔ لعل ڈینوبین الصوبائی گینگ۔ جس کا سرغنہ لعل ڈینوجیکب آباد(سندھ) کا خود ہے جبکہ اراکین میں رمیش جیکب آباد، منیر اور ساجد صادق آباد کے رہائشی شامل ہیں یہ گینگ بنک سے رقم نکلوانے والے افراد کی نگرانی کرتا اور کسی کم رش والی جگہ پر انہیں ٹارگٹ کر کے لوٹ لیا، اس گینگ نے حبیب بنک شاہی روڈ سے 8 لاکھ نکلوانے والے دوافراد سے اسلحہ کی نوک پر 3 لاکھ روپے چھینے جبکہ یو بی ایل شاہی روڈ سے 10 لاکھ نکلوانے والے ایک شخص کو اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ سے محروم کیا اور فرار ہو گئے تھے۔ اے ڈویژن پولیس ٹیم نے اس گینگ کے تمام کے تمام شرکاء واردات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 13 لاکھ روپے نقدی، ان کے زیر استعمال ایک عدد ٹویٹا کرولا کار، ایک عدد موٹر سائیکل، 4 عدد پسٹل 30 بور اور 20 روند برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ہے، گینگ کا سرغنہ کراچی میں 13 لاکھ کیش کی واردات میں بھی مطلوب اشتہاری مجرم ہے۔ نمبر2، فیض عرف فیضو گینگ۔ جس کا سرغنہ فیض عرف فیضو نیازی کالونی رحیم یارخان کا ہے جبکہ اراکین میں عبداللہ 110 پی رحیم یار خان، راشد 125 پی رحیم یارخان اور عادل گلشن اقبال رحیم یارخان شامل ہیں یہ گینگ سپر سٹورز اور بڑی دوکانوں پر مسلح وارداتیں کر کے نقدی لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ اس گینگ نے اے ڈویژن کے علاقہ میں گرلز کالج روڈ کے سپر سٹور سے 65 ہزار روپے اور عزیز آباد کالونی کی ایک دوکان سے 45 ہزار روپے اسلحہ کے زور پر لوٹے اور فرار ہوگئے تھے اے ڈویژن پولیس ٹیم نے انہیں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے کی نقدی، 1 پسٹل 30 بور، ایک عدد اوزی رائفل اور 8 روند قبضہ پولیس میں لیے ہیں۔ نمبر3۔ تاشفین گینگ۔ اس گینگ کا سرغنہ تاشفین چک 88 پی کا خود ہے جبکہ دیگر ممبران گینگ ذیشان رفیق 111 پی شرقی اور نعمان اسلم اسلام نگر راجن پور کا رہائشی شامل ہیں یہ گینگ ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور میڈٖیکل سٹورز کو اپنی وارداتوں کا حدف بناتے اور اسلحہ کی نوک پر ان سٹورز پر وارداتیں کرنے کے ساتھ راہ گیروں کو جان کا خوف دلا کر لوٹ لیتے۔ اے ڈویژن پولیس ٹیم نے انہیں بھی ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے اور ان سے1 لاکھ روپے نقد، 2 عدد موٹر سائیکلیں، 3 عدد پسٹل 30 بور اور 20 روند قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں۔

ان گینگز کی گرفتاری سے سٹی سرکل سمیت ضلع بھر میں ہونے والی مسلح وارداتوں کا قلع قمع ہوگا اور عوام چین اور سکون سے اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔ جس پر ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء اورایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کو ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان کی جانب سے انعامات اور حوصلہ افزائی کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ٹیم اس ولولہ کو قائم رکھتے ہوئے مزیدکارہائے نمایاں سرانجام دیتی رہے,

اپنا تبصرہ بھیجیں