کھاد کے سٹورز اور سٹاک ڈیکلیئر کیے جائیں, جمشید خالد سندھو

رحیم یار خان (خصوصی رپورٹر) کھاد کے سٹورز اور سٹاک ڈیکلیئر کیے جائیں اور کھاد کی مقررکردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر زراعت تو سیع بہاولپور جمشید خالد سندھو گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رحیم یار خان میں ربیع سیزن کی فصلوں کے لئے کھادوں کی مقرر قیمت پر دستیابی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رحیم یار خان اقرار حسین ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائند گان، کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیرمین ذکا اللہ چیمہ اور چاروں تحصیلوں کے صدور و کھاد ڈیلرز نے شرکت کی ،اجلاس میں کھاد کی دستیابی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔کمپنیوں کے نمائندوں نے کہا کہ کھاد کی سپلائی جاری ہے اور کمی کی صورت حال نہ ہے مزید برآں کھاد ڈیلرز نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کھاد کے مقررکردہ نرخ پر دستیابی کو یقینی بنائیں گے,
ڈائریکٹر زراعت نے میٹنگ میں کہاکہ کھاد کی کمی ، پرائس اور ذخیرہ اندوزی کے علاوہ کھاد کی غیر قانونی نقل وحرکت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور جو عناصر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی,
انہوں نے فرٹیلائزر ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سٹور محکمہ سے ڈیکلئر کروائیں اور کھاد کی خرید و فروخت سے متعلقہ ریکارڈ مکمل کریں مزید پرائس لسٹ کو نمایا ں جگہ آویزاں کریں,

اپنا تبصرہ بھیجیں