پولیس وردیوں میں ملبوس دو نوسر باز گرفتار”

ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کا نوٹس”
پولیس وردیوں میں ملبوس دو نوسر باز گرفتار”

رحیم یار خان( ) صدر پولیس نے پولیس وردیوں میں ملبوس سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے دو نوسر باز گرفتار کر لیے ،
دیوانہ جی اور عمران نامی شہری کی شکایت پر ڈی پی او محمد علی ضیاء نے کارروائی کی ہدایت کی تھی, صدر پولیس نے ریکی کر کے ملزمان یسین اور جمیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ، گرفتار ملزمان سربھوری روڈ پر پولیس وردیوں میں ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھے، ترجمان پولیس

ملزمان سے پولیس یونیفارمز اور شہریوں کے دو موبائل فون برآمد، پولیس گرفتار نوسر بازوں سے مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار اور محکمہ پولیس کو بدنام کر رہے تھے، ڈی پی او محمد علی ضیاء نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا، ترجمان پولیس

تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کو دو شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئیں کہ سربھوری کے علاقہ میں پولیس ناکہ لگا کر شہریوں کو رقوم، مابائل فونز سے محروم کر رہی ہے جس پر انہوں نے سخت نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ صدر محمد طاہر کو ٹیم تشکیل دے کر کارروائی کی ہدایت کی جس پر انہوں نے چھاپہ مارا تو دو نوسر باز ناکہ لگائے ہوئے تھے جنہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے پولیس یونی فارم اور دو موبائل برآمد ہوئے ہیں جس پر پولیس نے ملزمان کی تفتیش شروع کر دی ہے، ڈی پی او محمد علی ضیاء نے ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح پولیس کو بدنام کرنے اور عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف مضبوط مقدمہ بنا کر انہیں قرار واقعی سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے,

اپنا تبصرہ بھیجیں