فیملی کورٹ کا احسن اقدام” چھ بچوں کی زندگی کو تباہ ہونے سے بچالیا”

رحیم یارخان ( ) فیملی کورٹ کااحسن اقدام، چھ بچوں کی زندگی تباہ ہونے سے بچالیا،میاں بیوی میں راضی نامہ کروا دیا۔

تفصیل کے مطابق فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں چھ بچوں کی ماں بہودی پورماچھیاں کی رہائشی اشرف بی بی گھریلوناچاقی کی بناپر اپنے شو ہرراجن پورکلاں کے رہائشی فدا حسین کے خلاف بچوں کے خرچہ نان ونفقہ کے لئے دعویٰ دائر کر رکھا تھا گزشتہ روز سماعت کے دوران کونسل میاں شاہد عمران العروف بابا شاہد نے عدالت کی مشاورت سے دونوں میاں بیوی کو سمجھایا کہ آپس کے جھگڑوں سے معصوم بچوں کی زندگی خراب ہو رہی ہے جس پر دونوں میاں بیوی آپس میں صلح کے لئے راضی ہو گئے اورآپس میں راضی نامہ کرلیا،کونسل میاں شاہد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ فیملی مقدمہ میں تیزی سے میرٹ پر فیصلے کرنے والی کورٹ بن گئی ہے جہاں دونوں پارٹیاں اپنے عدالتوں اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے راضی نامے اوردیگر فیصلے کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وکلاء کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ دونوں فریقین آپس میں راضی نامہ کرلیں کیونکہ صلح کرنے میں خیروبرکت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں