پریس کلب ظاہر پیر میں آگ لگانے کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ،

رحیم یار خان ( ) پریس کلب ظاہر پیر میں آگ لگائے جانے کا واقعہ ، معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ،

مخدوم سید عثمان محمود کی جانب سے اسمبلی فلور پر بات کرنے کے لئے نوٹس زیروآر جمع کرادیا ، سیاسی ، سماجی شخصیات کی مذمت ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب ظاہر پیر میں شرپسند عناصر کی جانب سے آگ لگائے جانے کے واقعہ صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے سیاسی شخصیات بھی میدان میں آگئیں اس سلسلہ میں سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے صاحبزادے مخدوم سید عثمان محمود نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں زیر بحث لانے کے لئے ” نوٹس زیروآر ” جمع کرادیا اور اگلے اجلاس میں اس معاملہ پر بات کرنے کے لئے اجازت مانگ لی جبکہ پینل آف چیئرمین میاں شفیع محمد نے واقعہ پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ،

اسی طرح چیف آف گھلیجہ گروپ کریم نواز خان گھلیجہ ، ٹکٹ ہولڈرمسلم لیگ ن حلقہ این اے 177 مخدوم معین الدین علی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ظاہر پیر میر نزیر ربنواز رند ، وائس چیئرمین میاں نجیب اللہ چنجن ، چیئرمین یونین کونسل ججہ عباسیاں جام آمین غوث ، وائس چیئرمین یوسی جام پور جام محمد یعقوب ججوی ، صدر انجمن آڑھتیاں جام خالد لنگراہ ، بزنس مین حاجی اسماعیل بھٹی ، عبدالخالق قادری ، خان پور سے نامور بزنس مین محمد ارشد رحمانی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے واقعہ کا نوٹس لیکر صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، دریں اثناء واقعہ پر ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نعمان یوسف اور ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن علی ضیاء نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور واقعہ کی مکمل انکوائری کرکے ذمہ داران کو قرار واقع سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے صدر راؤ نعمان اسلم ، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر سندھو کی قیادت میں ایک وفد کی ڈپٹی کمشنر صاحب سے بھی ملاقات ہوئی اور پریس کلب کا ایشو زیر بحث آیا ۔ وفد میں احمد زیبر سمیت اراکین پریس کلب ظاہر پیر صدر پریس کلب میاں الطاف فرید، میاں ساجد فرید ، رئیس نعمان و دیگر شامل تھے،

اپنا تبصرہ بھیجیں