منشیات فروش سمیت 4 ملزمان گرفتار 7 کلو 510 گرام چرس برآمد،

رحیم یارخان( ) تھانہ بی ڈویژن پولیس کا منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن لیڈی منشیات فروش سمیت 4 ملزمان گرفتار 7 کلو 510 گرام چرس برآمد، مقدمات درج۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے معاشرہ کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے ساتھ صوبہ بھر کی پولیس کو معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے رکھا ہے جس پر ضلع رحیم یار خان کی پولیس منشیات فروشی کے قلع قمع کے لیے کمر بستہ ہو منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سیف اللہ حنیف اور ان کی ٹیم مخبروں کی اطلاعات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پہلی کارروائی میں بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروش کرم خاتون عرف کمی مائی کی بیٹی نادیہ بی بی کو بستی عبدالستار سے 2 کلو 240 گرام چرس سمیت جبکہ کمی مائی گل حسن سانگی کے ساتھ موٹر سائیکل سوار ہو کر موقع سے فرار ہوگئی ، دوسری کارروائی میں بستی ڈھانگرہ دڑی سانگی سے منشیات فروش واحد بخش سانگی کو 1 کلو 910 گرام چرس سمیت، تیسری کارروائی میں منشیات فروش عمر فاروق جٹ کو شاہ نواز کالونی سے 1 کلو 910 گرام چرس سمیت اور چوتھی کارروائی میں نزد سپیرئیر کالج سے منشیات فروش شہباز سانگی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، ایس ایچ او بی ڈویژن سیف اللہ حنیف نے کہا ہے کہ آخری منشیات فروش کے چالان عدالت تک یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں