صادق آباد میں ضرورت کے مطابق کھاد دستیاب ہے”اسسٹنٹ کمشنرکلیم یوسف

رحیم یار خان( ) ڈپٹی کمشنرنعمان یوسف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف کا مختلف کھاد مارکیٹ کا دورہ، کسانوں کو کھاد کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ظہور احمد سلطان نے کھاد کی دستیابی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے کہا کہ تحصیل صادق آباد میں ضرورت کے مطابق کھاد دستیاب ہے اور تحصیل غلہ منڈی سمیت نواحی علاقوں میں کھاد کی کوئی قلت نہیں تمام کھاد ڈیلرز کے پاس یوریا اور ڈی اے پی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ سنجر پور، احمد پور لمحہ، جمالدین والی، بھونگ میں کھاد کی دستیابی کو چیک کیا ہے اور کسی جگہ بھی بلیک مارکیٹنگ یا کمی کے حوالہ سے شکایت موصول نہیں ہوئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ظہور احمد سلطان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل میں کھاد وافر دستیاب ہے اور تحصیل صادق آباد کا زیادہ زرعی رقبہ میں کماد، چاول و دیگر فصلیں کاشت ہیں دو لاکھ ایکڑ پر گندم کی فصل کاشت ہے جس میں 70فیصد شیئر سیڈ کمپنیوں کا ہے اور 30فیصد کاشتکاروں کو کھاد چاہیے ہوتی ہے۔انہو ں نے بتایا کہ کسان کھاد کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے کچھ مخصوص افراد کھاد کی عدم دستیابی پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدام کے باعث ایسے عناصر کی بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی حقیقی کسان کو کھاد کی دستیابی کے حوالہ سے مشکلات ہے تو وہ براہ راست تحصیل زراعت آفس رابطہ کرے فوری مسئلہ حل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں