لاہور31 اگست:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا گورنر ہاؤس میں بین الاقوامی سکھ کنونشن سے خطاب۔
میں سکھ کنونشن میں شرکت پر پنجاب کے عوام کی طرف سے آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں۔عثمان بزدار
امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے آنے والے سکھ بھائیوں کو پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان اور پنجاب حکومت کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔عثمان بزدار
مجھے کرتارپور راہداری جیسے تاریخی منصوبے کے افتتاح اور بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے آپ کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے۔عثمان بزدار
پنجاب حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔عثمان بزدار
یونیورسٹی 10 ایکڑ اراضی پر بنائی جا رہی ہے جس پر تقریباً 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔عثمان بزدار
ننکانہ صاحب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی ہے۔عثمان بزدار
ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے سکھ یاتریوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔عثمان بزدار
سکھ بھائی جتنا آج پاکستان کے قریب آ چکے ہیں، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔عثمان بزدار
مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔عثمان بزدار
امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی سکھ بھائی شریک ہوئے ہیں۔عثمان بزدار
پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ عثمان بزدار
ہم امن پر یقین رکھتے ہیں اور بھارت سمیت پوری دنیا کو امن اور دوستی کا پیغام دیتے ہیں۔ عثمان بزدار
پاکستان کی طرف سے امن اور دوستی کے پیغام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار
سکھ کنونشن کے شرکاء کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔عثمان بزدار
ماضی گواہ ہے کہ پاکستان مقامی سکھ برادری اور بھارت سے آنے والے یاتریوں کی مذہبی روایات کے احترام اور مقدس مقامات تک ان کی رسائی کے لئے سہولتیں فراہم کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا۔ عثمان بزدار
پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے۔عثمان بزدار
اقلیتوں اور ان کے مقدس مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال کا فریضہ پوری تندہی سے سرانجام دیا جاتا ہے۔عثمان بزدار
پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو جتنی آزادی اور تحفظ حاصل ہے، اس کی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔عثمان بزدار
ہر پاکستانی اپنے سے بڑھ کر اقلیتوں کے تحفظ کا خیال رکھتا ہے۔عثمان بزدار
بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔عثمان بزدار
سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ عثمان بزدار
حکومتی ادارے ان کی مدد کیلئے ہر لمحہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ عثمان بزدار
پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی بھائیوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔عثمان بزدار
اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگرامز پر عملدرآمد کیلئے تقریباً ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔عثمان بزدار
مینارٹی امپاورمنٹ پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔عثمان بزدار
ہم سکھوں سمیت اپنے تمام اقلیتی بھائیوں کو معاشی طور پر خوشحال اور سیاسی طور پر خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی عشائیہ سے خطاب کیا-
وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، شفقت محمود، نورالحق قادری، فواد چوہدری، صوبائی وزراء محمود الرشید، تیمور بھٹی، پیر سید سعید الحسن شاہ، اعجاز عالم کے علاوہ بین الاقوامی کنونشن کے شرکاء نے بھی تقریب میں شرکت کی-
٭٭٭٭٭
Load/Hide Comments