احتساب سے بچنے کیلئے اپوزیشن والے مظلوم بننے کی ایکٹنگ کررہے ہیں، چوہدری آصف مجید

رحیم یار خان ( ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پلے کچھ نہیں حکومت کہیں نہیں جا رہی، صر ف احتساب سے بچنے کیلئے پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ والے مظلوم بننے کی ایکٹنگ کررہے ہیں، نواز شر یف پہلے بیماری پر اب پاکستان آ نے پر ڈرامے بازی کررہا ہے۔

اپنے بیان میں چوہدری آصف مجید نے کہاکہ اپوزیشن کا حکومت گرانے کا ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوسکتا، پاکستان کی 22 کروڑ عوام نے پی ڈی ایم کے ایجنڈا کو مسترد کردیا ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی سیاسی مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتے اور جناح کے پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں مگر اپوزیشن ان کے ایجنڈے کے خلاف ہے، ظلم اور ناانصافی کا دور ختم ہوچکا ہے امیر اور غریب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے، پی ٹی آئی کی 22سالہ سیاسی جمہوری جدوجہد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف 70سال کی خرابیاں ختم کرکے نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ رحیم یار خان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کوشاں ہیں، ترقیاتی کاموں کا دور ہر علاقے میں جاری ہے اور انشاء اللہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں