نیو ائیر نائٹ پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا”

رحیم یارخان( ) نیو ائیر نائٹ پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔ نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت و استعمال، ہوئی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی، ون ویلنگ، آتش بازی، لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال، سائلینسر نکلے موٹر سائیکلز، روڈ بلاک اور خواتین سے بدتمیزی کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا۔ تمام سرکلز میں پولیس ہائی الرٹ ہوگی قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی سرکل پولیس افسران سٹی سرکل محمد اسلم خان، صدر رانا اکمل رسول نادر، خان پور جاوید امجد کمبوہ، صادق آباد محمد زبیر بنگش، لیاقت پور غلام دستگیر خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر خالد محمود سے میٹنگ جرائم کے قلع قع کے لیے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی زیر صدارت سرکل پولیس افسران کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنے اپنے سرکلز کے تھانہ جات کے علاقوں میں عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کریں جس میں ایکٹو کریمینلز کو ٹریس کر کے ہر صورت گرفتار کیا جائے تاکہ جرائم کی سطح کو مزید نیچے لایا جا سکے,

انہوں پینڈنگ مقدمات کے بارہ میں بھی ہدایات دیں اور جاری شدہ ایس او پی کے مطابق روزانہ کم از کم ایک تھانہ کا وزٹ جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر انعامات دئیے جائیں گے تاکہ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے، انہوں نے نیو ائیر نائٹ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور نشہ آور اشیاء کے استعمال اور ترسیل، ہوئی فائرنگ کرنے والوں، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں، ہلڑ بازی سے دوسروں کا سکون تباہ کرنے والوں، ون ویلنگ جیسے خطرنال کھیل میں ملوث اشخاص، آتش بازی کا ارتکاب کرنے والوں، لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں، سائلینسر نکال کر موٹر سائیکلز کی بے جا دوڑیں لگانے والوں، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں، کسی بھی صورت روڈ بلاک کرنے والوں اور خواتین سے بدتمیزی کا ارتکاب کرتے ہوئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو فوری گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر کے انہیں عدالتوں میں پیش کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں تاکہ آئندہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں