والدکی جانب سے نابالغ کی حوالگی کی درخواست خارج”

رحیم یارخان ( )والدکی جانب سے نابالغ کی حوالگی کی درخواست عدالت نے خارج دی، نانا نانی کوگارڈین مقررکردیا۔

تفصیل کے مطابق سینئر سول جج عبدالستا ر بوسال کی کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ زبیدہ بی بی بنام عوام الناس وغیرہ میں غلام دین نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد دوسری شادی کرلی تھی اورپہلی بیوی کی نابالغ بیٹی مائرہ ایمان جو کہ اپنے نانا نانی کے ساتھ رہ رہی تھی کی حوالگی کے لئے سینئر سو ل جج فیملی ڈویژن عبدالستار بوسال کی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی جس پر نانی نے درخواست گارڈین دائر کردی جس پر سماعت کے دوران زبیدہ بی بی کے کونسل سینئر ایڈووکیٹ میاں فہیم واحد نے اپنے مضبوط دلائل پیش کئے جس سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل جج نے والدکی درخواست کو خارج کرتے ہوئے نابالغہ مائرہ ایمان کو نانا نانی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا،اس موقع پر سینئر ایڈووکیٹ مخدوم ارشادحسین نے سینئر ایڈووکیٹ میاں فہیم واحدکو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ عدالتوں کے میرٹ پر فیصلوں سے سائلین کا عدالتوں پر اعتمادبڑھ رہا ہے اورسینئر سول جج عبدالستا ر بوسال ایک قابل اورمحنتی جج ہیں جنہوں نے انصاف پر مبنی فیصلہ سنا کر وکلاء اورسائلین کے دل جیت لئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں