رحیم یار خان( )مہتاب وسیم اظہر نے بطو رڈپٹی کمشنر ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کام کا آغاز کر دیا۔انہوں نے شیخ زیدہسپتال اینڈ میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی سے ملحقہ حکومت پنجاب کے حب اینڈ سکوپ منصوبہ کے تحت زیر تعمیر سرجیکل ٹاور کے تعمیراتی کاموں کے حوالہ سے ہونے والی پیشرفت بارے بریفنگ حاصل کی,
اس موقع پر ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے شیخ زید ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹرز و سٹاف کے رویہ اور ادویات بارے معلومات حاصل کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال پہنچنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے جبکہ مریضوں کے ساتھ آئے ورثاء کی شائستگی سے رہنمائی کی جائے۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو کہا کہ کورونا وائرس کے حوالہ سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور ہسپتالوں میں سماجی فاصلے، ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے قائم کاؤنٹر کا بھی وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے حب اینڈ سکوپ منصوبہ کے تحت شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی سے ملحقہ سرجیکل ٹاور کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ سائیٹ کا وزٹ کیا اور ایم ایس ہسپتال کو کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہمی کے حوالہ سے اگر کسی مشکل کا سامنا ہے تو فوری آگاہ کیا جائے تاکہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام اقدامات بروقت اٹھائے جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے توسیعی منصوبے بروقت مکمل ہونے چاہیے اس ضمن میں بھی اگر ہسپتال انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے تو بتایا جائے ضلعی انتظامیہ اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ توسیعی منصوبے جلد مکمل ہو سکیں۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہرنے پہلے روز تمام ضلعی و تحصیل افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمانہ امور بارے بریفنگ حاصل کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم سمیت اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، محکمہ خوراک، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، انٹر پرائزز،ریسکیو1122، ماحولیات اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی و تحصیل افسران کو ہدایت کی کہ ادارو ں میں سروسز کے معیار کو بہتر بنانے ترجیحات میں سر فہرست ہے تمام اداروں کے افسران وقت کی پابندی اور براہ راست عوام تک اپنی رسائی کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں افسران اپنے محکموں کی کارکردگی پر خصوصی توجہ رکھیں شہریوں کے جائز مسائل کے حل اور محکموں سے متعلق امور میں بلاجواز تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کی جانب سے موصول شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے۔ڈپٹی کمشنرنے ضلع میں کورونا ویکسی نیشن اور کھاد کی دستیابی و ترسیل کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ حاصل کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسی نیشن کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں اور فیلڈ ٹیموں کو بھی اس ضمن میں متحرک کیا جائے۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں کھاد کی دستیابی و تقسیم کے حوالہ سے مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں جبکہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز حکومتی اہداف کے حصول اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments