غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز و نجی رہائشی و کمرشل عمارتوں اور گھروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی

رحیم یار خان( )غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز و نجی رہائشی و کمرشل عمارتوں اور گھروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا،

تمام بلڈنگ انسپکٹرز کو نقشہ کی منظوری اور فیسوں کی ادائیگی کے بغیر تعمیرات کرنے والی کمرشل و رہائشی عمارتوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی پلاننگ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر محمد ارشد ورک، میونسپل آفیسر پلاننگ حسین لیاقت اور بلڈنگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پلاننگ ونگ کے افسران و فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ فوری طو رپر نقشہ جات کی منظوری اور کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کے بغیر تعمیر ہونے والی ہاﺅسنگ سوسائٹیز و رہائشی او رکمرشل عمارتوں کی فہرستیں مرتب کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور ایسی تمام عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کریں ۔نقشہ جات کی منظور ی اور فیسوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو سیل اور ان کے دفاتر مسمار کر دیئے جائیں جبکہ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں