کار فراڈیوں کے خلاف گھیرا تنگ” 15 گاڑیاں برآمد”

رحیم یارخان ( ) کار فراڈئیے کے خلاف گھیرا تنگ صرف پندرہ دن میں لاکھوں روپے مالیت کی 15 گاڑیاں برآمد، اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

جلد فراڈیا گرفتار کر لیا جائے گا ڈی ایس پی سٹی محمد اسلم خان۔ تفصیل کے مطابق رینٹ اے کار سے گاڑیاں کرایہ پر لے جا کر آگے فراڈ سے کچہ، سندھ و دیگر علاقوں میں فروخت کر کے بقیہ رقم کی ادائیگی کے وعدے پر رقم لینے والے فراڈئیے فضل کریم کے خلاف تھانہ سی ڈویژن میں درج کروائے گئے مقدمہ میں تفتیشی آفیسر شہباز بخاری نے شب و روز محنت کر کے کچہ، سندھ و دیگر علاقوں میں بھر پور کارروائیوں کے دوران صرف پندرہ دنوں میں لاکھوں روپے مالیت کی 15 گاڑیاں برآمد کیں،

گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان نے ایک تقریب کے دوران سب انسپکٹر شہباز بخاری کے ہمراہ گاڑیاں اصل مالکان کے سپرد کر دیں جس پر مالکان نے خوشی کے اظہار کے طور پر ڈی ایس پی اسلم خان، ایس آئی شہباز بخاری و دیگر پولیس ٹیم کو مالائیں پہنا کر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ جلد فراڈئیے کو گرفتار کر لای جائے گا جس کے لیے چھاپے جاری ہیں۔