رحیم یارخان( )شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحت کی آگاہی اورڈیپریشن،ٹینشن سے بچاؤ کے حوالہ سے سیمنارکا انعقاد ہوا جس کی صدارت ایئرپورٹ مینجر وحیدعباس ملک نے کی،
جبکہ امریکہ سے آئے ہوئے معروف سائیکاٹرسٹ وصدر کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج الومینی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ(KEMCAANA) پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انسانی صحت پر ڈپریشن اورٹینشن کے منفی اثرات سے تفصیل سے لیکچر دیاانہوں نے کہاکہ نسیان یا بڑھاپے میں یاداشت کا کھو جانا ایک قدرتی امر ہے،ایسے میں بوڑھے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اولاد کا اولین فرض ہے، ڈاکٹر محمد اسلم نے کہاکہ وہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہیں اورپاکستان میراوطن ہے اس دھرتی سے مجھے بے حد پیارہے اورمیری کوشش ہوتی ہے جب بھی پاکستان آؤں اپنی دھرتی کے لوگوں کے لیے کچھ نہ کچھ کرسکوں، انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آجکل ہرآدمی ٹینشن اورڈپریشن کا شکارنظرآتا ہے اس سے بچنے کے لیے ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا ہوگا ا پنی خواہشات کومحددد رکھنا ہوگا، اپنی آمدن سے زیادہ خرچ نہ کریں کفایت شعاری، فضول خرچی اوربلاوجہ کے اخراجات اورسادہ زندگی اختیارکرکے اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے سے ہماری زندگی خوشحال اورٹینشن فری ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ کم کھانا،ہلکی پھلکی ورزش کرنا اورمثبت سوچ رکھیں اور سانس کی مشقیں کرنی چاہیے، اپنی فیملی میں وقت گزاریں،سیمینار میں سول ایوی ا یشن کے عملہ، ائرپورٹ سکیورٹی فورس،پی آئی اے کے عملہ نے شرکت کی،سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمداسلم سے شرکاء نے مختلف سوالات کئے جن کے انہوں نے تسلی بخش جوابات د یے،
اس موقع پر ائیرپورٹ مینجر وحیدعباس ملک جنہوں نے یہ سیمینار آرگنائز کرایا اورائیرپورٹ سکیورٹی کے انچارج ڈاکٹر اسراراحمد اورپی آئی اے کے انچارج کلیم مزاری نے بھی شرکت کی،سیمینارکے آخر میں وحید عباس ملک نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا اورچائے سے تواضع کی گئی۔
Load/Hide Comments