(انا للّٰہ وانا الیہ راجعون / 6 معصوموں کی نماز جنازہ ادا”
رحیم یار خان( ) تحصیل صادق آباد کے شہر رحیم آباد کی بستی فقیر حسین بکرانی میں دیوار گرنے سے وفات پانے والے 6 معصوم بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی, 😭😭
6معصوم بچوں کی موت پر علاقے میں سوگ کی فضا ہر آنکھ اشکبار ناگہانی موت کی آغوش میں ابدی نیند سونے والوں کو آہوں سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا😭
اللہ پاک معصوم پھولوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین 😭
“تفصیل متعلق چھ بچوں کی ہلاکت”
گزراش ہے کہ امروز 2/30 بجے دن بستی فقیر بخش بھکرانی موضع رحیم آباد کے قریب پرانے گڑھے سے بچے سوکھی مٹی نکال کر کھیل رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آن گراوقوعہ کی اطلاع پا کر ایس ایچ او تھانہ بھونگ معہ نفری اور سرکل آفیسر صادق آباد محمد زبیر بنگش فوری موقع پر پہنچے مٹی کا تودہ گرنے کےنتیجہ میں نیچے دب کر نمبر1 شبیراں بی بی بعمری پانچ سالہ، نمبر2 سکینہ بعمری 10 سالہ، نمبر3 شکیلہ بعمری 7 سالہ، نمبر 4 شبیراں بعمری 8 سالہ ، نمبر5 سکینہ بی بی دختر احمد بخش بعمری 9 سالہ، نمبر6 محمد اقبال ولد محمد علی بعمری 5 سالہ اقوام بھکرانی موقع پر فوت ہو گئے جن کو انڈس ہسپتال بھونگ لے جایا گیا جہاں پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی جبکہ حفصہ بی بی دختر رشید احمد بعمری 6سالہ اور عصرہ بی بی بعمری 12سالہ زخمی ہوئیں عصرہ بی بی کو زخمی حالت میں شییخ زید ہسپتال رحیم یار خان برائے علاج معالجہ بھجوایا گیا ہے۔
ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت کے مطابق ڈی ایس پی سرکل صادق آباد محمد زبیر بنگش اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ محمد الیاس گورائیہ معہ نفری موقع پر موجود ہیں معاملہ کی ہر پہلو سے تحقیقات و دریافت عمل میں لاتے ہوئے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔