میاں امتیاز احمد اور حاجی محمدابراہیم کی پریس کلب آمد,بلامقابلہ انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد، 2لاکھ دینے کااعلان کیا۔

رحیم یارخان( )سابق ایم این اے اورضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)میاں امتیازاحمد، معروف صنعتکارحاجی محمدابراہیم کی قیادت میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی عبداللطیف بھٹی، سابق کونسلربابولیلارام، وقاص رفیق ودیگرکی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد،نومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری،سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو،نائب صدرراناوسیم ممتاز،جنرل سیکرٹری بلال حبیب، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمدحفیظ، فنانس سیکرٹری انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن سلیم چشتی، ایگزیکٹوممبران میاں محمدشوکت، محمداقبال، ظہیرملک، سکندرزماں، حسین احمد، غلام حیدرمنگریو،محمدعامربھٹی، ارسلان شوکت مہاندرہ کوبلامقابلہ انتخابات میں کامیابی پرمبارک باددیتے ہوئے ہارپہنائے اورگلدستے پیش کئے اورنیک خواہشات کااظہارکیا، ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبودکے لیے میاں امتیازاحمداورحاجی محمدابراہیم نے 2لاکھ روپے دینے کااعلان کیا۔

اس موقع پرسابق لیگی ایم این اے اورضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)میاں امتیازاحمداورمعروف صنعتکارحاجی محمدابراہیم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اتفاق رائے سے انتخابات کامرحلہ مکمل ہواجوکہ خوش آئندبات ہے، اتفاق رائے سے عہدیداران کاچناؤڈسٹرکٹ پریس کلب اورممبران کے لیے بہترین اقدام ثابت ہوگا، میڈیامعاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، رحیم یارخان کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کوفروغ دیاہے نومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب سینئراورمنجھے ہوئے صحافی ہیں جواپنے ادارے اورممبران کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اوران کوحل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں امیدہے کہ یہ منتخب عہدیداران اپنی صحافی برادری کے ساتھ ساتھ شہری مسائل کے خاتمہ کے لیے بھی بھرپورکرداراداکریں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں صحافیوں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ کیونکہ موجودہ حکومت نے دیگرشعبوں کے ساتھ ساتھ شعبہ صحافت سے وابستہ طبقہ کوبھی پیس کررکھ دیاہے عمرانی پالیسیاں پاکستان اورملک کے کروڑوں عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہیں نیاپاکستان مہنگاپاکستان بن چکاہے وہ جوکہتے تھے جب آئے گاعمران اب کہتے ہیں کب جائے گاعمران، اس وقت ملک میں تاریخ سازمہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت عروج پرپہنچ چکی ہے جوکہ حکومت کی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران کوتین سال سے زیادہ عرصہ گزرچکاہے لیکن اب تک عام آدمی کوایک دھیلے کاریلیف نہیں ملاحکمرانوں کی ساری توجہ مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانااوران کوجیلوں میں ڈالناہے ظلم اورجبرکایہ نظام اب مزیدنہیں چل سکتا حکمرانوں کا جانا ٹہرچکا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ اقتدار میں آکرعام آدمی کا معیار زندگی بلند کیا اور پاکستان کو ترقی کے سفر پرگامزن کیا ہمارے گزشتہ دورمیں رحیم یارخان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے جس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ ملک کے عوام آج بھی میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہبازشریف کو اقتدار میں دیکھناچاہتے ہیں

آخرمیں نومنتخب صدرجاویداقبال، جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے مبارک باددینے کے لیے آنے والے مہمانوں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ایک آئینی ادارہ ہے اورتمام ممبران جمہوری سوچ رکھتے ہیں جمہوری طریقے سے سالانہ انتخابات میں دوستوں نے بلامقابلہ ہمارے پورے پینل کومنتخب کیاہے جس پرہم اپنے تمام ممبران کے شکرگزارہیں انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کوپروان چڑھایاہے آئندہ بھی اسی روایت کو برقرار رکھاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں