شیخ زیدالنہیان” پاکستان سے محبت رکھنے والے عظیم رہنماء تھے،

رحیم یارخان( )شیخ زید بن سلطان النہیان مرحوم پاکستان سے محبت رکھنے والے دنیا کے عظیم رہنماء تھے،

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عظیم الشان ترقی کاخواب بھی دیکھا، ضلع رحیم یارخان کے لیے ان کی بے پناہ خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، ان کے نام سے منسوب شیخ زید ہسپتال کے لیے لائبریری کا عطیہ، شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبے جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ان کی پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف مصنف یونس حسرت نے شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد سے ملاقات اور اپنی کتاب”معمارقوم“ کا نیا ایڈیشن پیش کرتے ہوئے کیا۔

یونس حسرت نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان ہر دلعزیز عالمی رہنماء تھے جوپاکستان سے بے پناہ محبت کرتے تھے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات کی ابتدا تاریخ کے ایک ایسے موڑ سے ہوئی جب دونوں ممالک تبدیلی کے ایک نئے دور میں قدم رکھ رہے تھے، انہوں نے کہاکہ شیخ زیدالنہیان پر لکھی گئی میری کتاب معمارقوم میں متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے تعلقات واضح طورپرعیاں کیے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ شیخ زید ایک خواب دیکھنے والے رہنماء تھے شیخ زیدبن سلطان کی سخاوت اورفیاضی سب کے لیے یکساں رہی وہ جومتحدہ عرب امارات کوجدید بنانے کے عمل میں شریک تھے اور ترک وطن کرکے آئے تھے شیخ زید نے ان کے اپنے ملکوں کی فلاح وبہبود کے لیے وفاقی بجٹ کا ایک بہت بڑاحصہ مختص کردیا۔

اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد نے مصنف یونس حسرت کی شائع کردہ کتاب معمارقوم کی بے حدتعریف کی اوران کی کاوش کوسراہا۔ اس موقع پراے ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹرعنبرین بھٹی، ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر رانا الیاس احمد بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں