ڈکیتی کی نیت سے قبرستان میں گھات لگائے دو ڈاکو گرفتار”

رحیم یار خان ) پولیس کا چھاپہ‘ ڈکیتی کی نیت سے قبرستان میں گھات لگائے دو ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار‘ تین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فصل کماد میں فرار ہوگئے‘

اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق دوران گشت مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارکر تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود موضع کنڈے والی برکت والی پلی کے سامنے قبرستان میں ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے موجود آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ڈاکو محمد حنیف موہانی اور حمید احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فصل کماد میں فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان سے تلاشی پر 2 پسٹل 30 بور معہ 8 روند برآمد کرکے قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کردیئے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رمضان کی مدعیت میں پولیس نے گرفتار اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ نمبری 25/22 بجرم 499/402 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں