چوری کی اطلاعات پر پولیس کا فوری رسپانس 5 موٹر سائیکلیں برآمد”

رحیم یارخان ( ) چوری کی اطلاعات پر پولیس کا فوری رسپانس 5 موٹر سائیکلیں ڈھونڈ کر اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔

واقعات تھانہ بی ڈویژن، اسلام گڑھ اور تھانہ صدر خانپور کے مختلف علاقوں میں پیش آئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے پکار 15 پر 5 کالز نے اطلاع دی کہ ان کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ہیں، جس پر ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی پالیسی کہ عوام کی پکار پر پولیس فوری حرکت میں آئے اور موقع پر پہنچ کر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائے جس کے مطابق پہلے تین کالز پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور ان کی ٹیم بلا تاخیر حرکت میں آئی موقع پر تحقیقات کی گئیں اور پتہ براری کئے جانے پر دو کالزکے آپس میں موٹر سائیکل تبدیل پائے گئے جنہیں موقع پر بلا کر موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے سپرد کی گئیں، تیسرا کالز اپنی موٹر سائیکل کھڑا کرنے کی جگہ بھول گیا تھا پولیس نے سرچ کر کے اس کی موٹر سائیکل ڈھونڈھ کر اس کے حوالے کر دی، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور اور ان کی ٹیم نے کالر کی موٹر سائیکل ڈھونڈ نکالی اور تھانہ اسلام گڑھ کے کالر کی موٹر سائیکل بھی نزدیکی جگہ پر کھڑی پائی گئی جس پر ان کی موٹر سائیکلیں ڈھونڈ کر انہیں دی دی گئیں جس پر کالرز نے پولیس کے کوئیک رسپناس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں