رحیم یار خان چیمبر آف بلڈرز ،ڈویلپرز ،ٹاﺅن پلانرز کی حلف برداری تقریب

رحیم یار خان(سٹاف رپورٹر)چیمبر آف بلڈرز ،ڈویلپرز ،ٹاﺅن پلانرز کی حلف برداری تقریب نامور کاروباری،سرکاری ،سماجی،سیاسی اور صحافتی شخصیات کی جوق در جوق شرکت،

تفصیل کے مطابق شہر کے دل میں واقع پرل کانٹینٹل میں چیمبر آف بلڈرز ،ڈیولپرز ،ٹاﺅن پلانرز کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میںنامور کاروباری،سرکاری ،سماجی،سیاسی اور صحافتی شخصیات نے بھرپورشرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقامی ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بلڈرز وٹاﺅن پلانرز،ڈیولپرز انڈسٹری کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جس کے باعث زمینوں کے لین دین اور ٹاﺅن پلاننگ پر عائد ٹیکسز میں خاطر خواہ کمی کی گئی جس سے توقع ہے کہ اب یہ شعبہ بھی خوب ترقی کرے گا،انہوں نے کہا کہ محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہوتوفوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا جائے تاکہ مناسب اقدامات اٹھائے جاسکیں،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ر)وایڈمنسٹریٹربلدیہ ڈاکٹر جہانذیب لابر نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ کسی کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گااور ٹاﺅن پلانرز کو درپیش مختلف مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کراتا ہوں ،نومنتخب صدر میاں سجاد علی نے کہا کہ اہل رحیم یار خان کے خوابوں کی تعبیراور ہمارے خیالوں کی تعمیر جڑ کر شہکار تخلیق بنتی ہے یہی ہمارا مقصد حیات ہے ،انہوں نے کہا کہ جو بھی غیرقانونی کام کرے گا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بلڈرز ایسوسی ایشن سے مکمل تعاون کریں تاکہ یہ انڈسٹری بھی پھل پھول سکے اس سے صوبائی اور وفاقی محکموں کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگااس سے عوام کو جعلی پلاٹ مافیا سے نجات بھی ملے گی،

قبل ازیں ایم این اے جاوید وڑائچ نے نومنتخب صدر میاں سجاد علی،جنرل سکریٹری تنویرخان درانی،نائب صدرچوہدری گلزاراحمد ڈھلوں،سکریٹری اطلاعات ڈاکٹر توقیر حسین سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد بھی پیش کی ۔تقریب میں رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر چوہدری محمد شفیق ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ،انجمن آڑھتیاں کے صدر انوار احمدنجمی ،فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماءزاہد ارشاد،عابد باجوہ،پی پی کے ضلعی صدر حبیب الرحمان گوپانگ سمیت شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں