نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء ریاست مدینہ کے قیام کی طر ف پہلا قدم ہے۔ عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے بہاول پور میں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب

نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء ریاست مدینہ کے قیام کی طر ف پہلا قدم ہے۔ عثمان بزدار
پنجاب کی63فیصد آبادی قومی صحت کارڈ کے تحت مفت ہیلتھ کوریج سے مستفید ہورہی ہے۔ عثمان بزدار
جلد فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی ہیلتھ کارڈ کا اجراء کریں گے۔ عثمان بزدار
بہاول پور ڈویژن کے ایک کروڑ5 لاکھ افراد قومی صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔
بہاول پور، رحیم یارخاں، اور بہاول نگر کے ہر شہری کو100ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

مارچ کے آخر تک ساڑھے11کروڑ افراد کو قومی صحت کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔ عثمان بزدار
قومی صحت کارڈ کے لیے400ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر کے مفت علاج کا وعدہ پورا کریں گے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ عثمان بزدار
جلد وزیر اعظم عمران خان کو بہاول پور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سنگ بنیاد کے لیے مدعو کریں گے۔ عثمان بزدار
جنوبی پنجاب کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کررہے ہیں۔عثمان بزدار
گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر جتنا خرچ کیا گیا صرف چھ ماہ میں اس سے زیادہ خرچ کردیا۔
جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کررہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں ,جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی اور انتظامی اختیارات سونپ دیے۔کینسر اور دیگر مہلک امراض کے مریضوں کو علاج معالجے کے لیے اربوں روپے فراہم کررہے ہیں۔پنجاب میں 23نئے ہسپتال بنا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں 158ہیلتھ فیسلیٹیز کو اپ گریڈکردیا گیا۔صوبے میں 91نئی ہیلتھ فیسلیٹیز بنائیں گے۔جنوبی پنجاب کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ بجٹ فراہم کیا گیا۔ عثمان بزدار

اپنا تبصرہ بھیجیں