کرونا کے خوفناک وار”خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کورونا پھیلانے میں سرفہرست”

رحیم یارخان( )خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KFUIT) انتظامیہ کی نااہلی حکومتی احکامات نظر انداز کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی استائذہ کے بعد طلبہ/طالبات کرونا کا شکارہونے لگے روزانہ کی بنیاد پر مثبت آنے والے کیسز میں اضافہ,

گذشتہ روز مزید 7طالبات اور 1 طالب علم کرونا کا شکار ہو گئے کرونا مثبت کیسز کی تعداد 58 پرجا پہنچی، یونیورسٹی انتظامیہ کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کی بجائے خود خلاف ورزی کرنے لگی،پابندی کے باوجود یونیورسٹی میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ،سیمنار سمیت تمام مختلف پروگرامز اور ورکشاپس ہونے لگی،کوئی پوچھنے والا نہیں،ہزاروں طلبہ و طلبات کی جانیں خطرے میں جبکہ گورنمنٹ کے باقی سکولوں میں بھی کرونا تیزی سے بڑھنا،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری عثمانیہ سکول،گرلز ہائی سکول ترنڈہ علی مراد،گرلز ہائی سکول دڑی سانگی،بوائز ایلیمنٹری سکول امان گڑھ سمیت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رحیم یارخان کا نام شامل ,

کرونا کے متعدد کیسز رپورٹ دوسری جانب محکمہ صحت کی ٹیموں نے سکولز سیل کرتے ہوئے بند کر دیے محکمہ ایجوکیشن کو کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کےلیے سختی سے احکامات ایک طرف حکومتی مشینری کا کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنوانا دوسری طرف اب سکول کالجز یونیورسٹی میں بڑھتے کیسز حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے، تفصیل کے مطابق کرونا کی پانچویں لہر ایک بار پھر شدید متاثر کرنے لگی،سرکاری اداروں کے سربراہان سمیت استائذہ کے بعد طلبہ، طالبات میں کرونا تیزی سے بڑھنے لگا والدین پریشان یونیورسٹی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کرونا پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہونے لگی،وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان طاہر کی من مانیاں عروج پر یونیورسٹی بند کرنے کی بجائے مخلتف پروگرامز اور ورکشاپس کروائےجانے لگی جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،یونیوورسٹی کی طلبہ نے نام ظاہر نا کرنے پر بتایا کہ وائس چانسلر کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئےکوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے درجنوں طلبات اور طالب علم کرونا کا شکار ہو چکے ہیں نا ہی یونیورسٹی بند کی جا رہی ہے اور نا ہی کرونا کے خلاف کوئی حکمت عملی بنائی گئی ہے جبکہ کرونا مثبت آنے پر دیگر سکول اور یونیورسٹی ایک ہفتہ کےلیے بند کی گئی ہیں رحیم یارخان میں وائس چانسلر سمیت استائذہ کو طالب علموں کی کوئی فکر نہیں طلبہ نے مزید کہا کہ حکام بالا نوٹس لیتے ہوئے فوری یونیورسٹی کو ایس اوپیز کے مطابق بند کرے اور کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنوانے کےلیے بھی سختی سے عملدرآمد کروائے تاکہ کرونا مزید نا بڑھ سکے،واضح رہے کہ ضلعی ہیڈ ڈی سی رحیم یارخان،اے سی رحیم یارخان،سی ای او ایجوکیشن سمیت وائس چانسلر خود کرونا کا شکار رہ چکے ہیں جس کے باوجود کوئی عملی اقدام نا ہو سکا جو انتہائی تشویشناک بات ہے,

اپنا تبصرہ بھیجیں