ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی پروقار اور شاندار تقریب حلف برداری”

رحیم یارخان( )ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان کی نومنتخب کابینہ 2022ء کی پروقاراورشاندارتقریب حلف برداری کاانعقاد۔

مقامی مارکی میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سیاسی، سماجی، تاجر، انتظامیہ، وکلاء، ڈاکٹرز، ایجوکیٹرزسمیت تمام شہری تنظیموں کی سرکردہ شخصیات، عہدیداران اورافسران کی بھرپورشرکت۔تقریب کاآغازقاری ظفراقبال شریف کی تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبولؐ سے کیاگیا۔ اس موقع پرسابق جنرل سیکرٹری پریس کلب جی ایم حیدرنے بلامقابلہ نومنتخب کابینہ کوویلکم کیااورسبکدوش ہونے والی کابینہ کی پریس کلب کے لیے دی جانے والی خدمات پرروشنی ڈالی اورنئی آنے والی کابینہ کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ نومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے پریس کلب کے مسائل بیان کیے اوران کے حل کی ضرورت پرزوردیا، انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے لیے ایک کالونی کے لیے زمین مختص کی گئی تھی جس پراب قبضہ گروپوں نے قبضے شروع کردیے ہیں لہذاضلعی انتظامیہ اس پرفوری نوٹس لیتے ہوئے صحافی کالونی کے لیے مختص کی گئی زمین کوواگزارکروائے اوراس کی چاردیواری کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پریس کلب میں ممبران کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظرکانفرنس ہال میں جگہ کم پڑچکی ہے لہذاایک بڑاکانفرنس ہال اورآڈیٹوریم کی تزین وآرائش کی اشدضرورت ہے اورصحافیوں کونمازکی ادائیگی کے لیے پریس کلب میں مسجدکی تعمیرکے لیے تعاون کیاجائے انہوں نے کہاکہ پریس کلب کے دروازے سیاسی،سماجی، تاجربرادری، ضلعی انتظامیہ اورشہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اورشہرکی تعمیروترقی، خوبصورتی سمیت کسی بھی مظلوم کی دادرسی کے لیے ڈسٹرکٹ پریس اپنابھرپورکرداراداکرے گا۔ جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب آئینی ادارہ ہے جس کوآئین کے ساتھ چلایاجائے گاپریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبودہمارامشن ہے تمام صحافیوں کواعتمادمیں لے کرچلیں گے ہمارے دورمیں ضلع بھرکے اندرکسی بھی ورکنگ جرنلسٹ سے کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں ہوگی صحافی مثبت اندازمیں صحافت کوفروغ دیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ آج بڑی خوشی کاموقع ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران اورشہرکے سینئرصحافیوں نے اتفاق رائے کے ساتھ نئی کابینہ کاانتخاب کیااس پرمیں تمام ممبران پریس کلب کومبارک بادپیش کرتاہوں بلاشبہ صحافت ملک کاچوتھاستون ہے صحافی معاشرے کی بہترین عکاسی کرتاہے اوراپنی زندگیوں کوخطروں میں ڈال کراس ملک وقوم کے لیے اصلاح کاباعث بنتاہے رحیم یارخان کے صحافی اپنی مثبت اوربے باک صحافت سے پورے ملک میں اپنی پہچان رکھتے ہیں نومتنخب صدرجاویداقبال چوہدری اورجنرل سیکرٹری بلال حبیب سمیت تمام عہدیداران شہرکے صاف ستھرے چہرے ہیں ان کے انتخاب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تعمیروترقی اورصحافی برادری کی فلاح وبہبودیقینی ہوگی ہماراتعاون ان کے ساتھ تھااوررہے گا۔پیپلزپارٹی کے رہنماء میاں عامرشہبازنے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کے ممبران کااتحادمثالی ہے نومنتخب کابینہ پریس کلب اورصحافیوں کے مسائل کوحل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے نومنتخب صدرجاویداقبال،،سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو،نائب صدرراناوسیم ممتاز،جنرل سیکرٹری بلال حبیب، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمدحفیظ، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی،ایگزیکٹوممبران میاں محمدشوکت، ارسلان شوکت مہاندرہ، عامربھٹی، ظہیرملک، محمداقبال، حسین احمد، غلام حیدرمنگریواورسکندرزماں کوبلامقابلہ کامیابی پرمبارک بادپیش کرتاہوں منتخب کابینہ کے ساتھ ہماراہرقسم کاتعاون جاری رہے گا۔

اس موقع پرایم پی اے مینارٹی یدھسٹرچوہان، وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر سلیمان طاہراورچوہدری شوکت حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رحیم یارخان کے صحافی معاشرے کے ہرپہلوپرنظررکھتے ہیں اورباخبررہتے ہیں نومنتخب کابینہ پریس کلب اورصحافیوں کے لیے مثبت اقدام اٹھائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء،سابق وزیرمملکت امورداخلہ ظفراقبال وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنرصادق آبادکلیم یوسف،اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان عظمان چوہدری، ایم ایس شیخ زیدہسپتال ڈاکٹرآغاتوحیداحمد، سینئرنائب صدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری محمداشرف، صدرانجمن آڑھتیاں نیوغلہ منڈی وضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران انواراحمدنجمی چوہدری محمداصغر، میاں سجادعلی، میاں امتیازاحمد،ریاض احمدنوری، ذوالفقارعلی گل، اعجازبوہڑایڈووکیٹ،لالہ حسین،عامرندیم ایڈووکیٹ، گلزاراحمدڈھلوں، طارق اعجاز،الیاس احمدوڑائچ، شہزاداحمدوڑائچ،محسن شیخ، ریاض الرحمن، کستوراجی شاد، اشرف چانڈیہ،حسن محمودرندھاوا،فضل سلیمی،صائمہ طارق، پروین اکرم، منیبہ شاہد، نوشین طارق، فوزیہ عباس، عنبرین شبانہ اورمائدہ صنم عباسی ایڈووکیٹ، راناقمرالزماں قمر، میاں محمدمنشاء، میاں عمرمنیر،عمرفاروق مغل، سنی چوہان، مون چوہان، محمداسلام نورانی،چوہدری عظمان اصغر، سیدزمان خان، نعیم مہاندرہ ایڈووکیٹ سمیت ممبران ڈسٹرکٹ پریس اورضلع بھرسے صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔


اپنا تبصرہ بھیجیں