شیخ زیدمیڈیکل کالج میں انیسویں نیشنل پیڈیاٹرکس کانفرنس

رحیم یارخان ( ) شیخ زیدمیڈیکل کالج میں انیسویں نیشنل پیڈیاٹرکس کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کاانعقادکیاگیا،

جس میں مایہ نازڈاکٹرزکے لیکچراہتمام کیاگیاجس میں ڈین چلڈرن ہسپتال لاہورکے پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق، ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ چلڈرن نیورالوجی پروفیسرڈاکٹرٹیپوسلطان اورانچارج چلڈرن کارڈیالوجی بہاولپوروکٹوریہ ہسپتال پروفیسرڈاکٹراحسن بیگ نے شرکت کی،

ورکشاپ کاانعقادچلڈرن وارڈکے انچارج پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری اورپروفیسرڈاکٹرجمال انورکی سربراہی میں ہوا، اس کے پیڑن انچیف پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرتھے، ورکشاپ میں ضلع بھرکے تمام چائلڈسپیشلسٹ کومدعوکیاگیاتھا، پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق اورپروفیسرڈاکٹراحسن بیگ نے بچوں کے دل کے امراض بارے آگاہی دی، پروفیسرڈاکٹرٹیپوسلطان نے بچوں کے دماغی امراض بارے آگاہی دی، شرکاء کاکہناتھاکہ انتہائی مایہ نازڈاکٹرزکی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری اورپروفیسرڈاکٹرجمال انورکوورکشاپ کے کامیاب انعقادپرمبارک باددی اوران کی حوصلہ افزائی کی،

اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرسلیم لغاری نے کہاکہ ہمارے لئے ایک اعزازکی بات ہے اتنے تجربہ کارڈاکٹرزہمارے کالج میں تشریف لائے ہیں جس پرہم ان کے مشکورہیں، اس موقع پرشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرمبارک علی چوہدری، ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی، ڈاکٹرتنویرباجوہ کے علاوہ ڈاکٹرسعید الحسن، چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرشہزادبخاری، ڈاکٹرراغب، ڈاکٹرزاہدمحمود، ڈاکٹرریاض الحق اورڈاکٹرریاض احمدملک بھی موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں