زیر تفتیش مقدمات کو مقررہ وقت میں نمٹائیں”ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے پولیس افسران امن و امان کو برقرار رکھنے اور معاشرے کو جرائم کے پاک کرنے کو مشن بنائیں، زیر تفتیش مقدمات کو مقررہ وقت میں نمٹائیں، ملزمان کو بلاتاخیر گرفتار کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد کے ہمراہ اپنے دورہ صادق آباد کے دوران ایس ڈی پی او محمد زبیر بنگش، ایس ایچ اوز جاوید عالم گوپانگ، سیف اللہ خان کورائی، نوید نواز واہلہ، الیاس علی گورایہ، انچارج سی آئی اے ملک محمد سلیم و تفتیشی افسران سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس سلسلہ میں اگر کوئی بھی شخص نقص امن کا باعث بنتا ہے تو اس کے خلاف فوری طور پر انسدادی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ پر امن عوام اپنی زندگی پر امن طور پر گزار سکیں اور معمولات زندگی رواں دواں رہے،

انہوں نے کہا کسی بھی صورت میں جرائم پیشہ عناصر پنپنے نہ پائیں ان کے گرد گھیرا تنگ رکھیں، انہیں ٹریس کریں، گرفتار کریں اور ان کے خلاف جو مقدمات ہیں انہیں میرٹ پر یکسو کریں جو گنہا گار قرار پائیں ان کی سزا یابی کے لیے پوری توجہ اور ضابطۃ کے مطابق پیروی کریں تاکہ آئندی کوئی شخص ایسا جرم کرتے ہوئے ملزمان کے انجام کو مد نظر رکھے کہ اگر انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو انجام پابند سلاسل ہو گا، اس موقع پر انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی، ملزمان کی گرفتاری اور معاشرتی جرائم کی بیخ کنی کے لیے بھی واضع ہدایات دیں اور کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں، انہوں نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بھی مزید موئثر اقدامات کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں