نیفرالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعابدحسین کوحکومت پاکستانکی طرف سے گولڈمیڈل اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا

رحیم یارخان ( )پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکومت پاکستان کی جانب سے شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے شعبہ نیفرالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعابدحسین کوگولڈمیڈل اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیاگیا،

ای لائبریری سپورٹس جمنازیم میں ایک پروقارتقریب کاانعقادہواجس میں سرکاری ملازمین کواپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق سرانجام دینے پران کی حوصلہ افزائی کے لیے گولڈمیڈل اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیڈآف نیفرالوجی ڈاکٹرعابدحسین کوان کی بہترین خدمات اورمریضوں کے ساتھ حسن وسلوک پراسسٹنٹ کمشنرایچ آر،راناریاست علی نے انہیں یہ ایوارڈدیا، گزشتہ روزانصاف ڈاکٹرفورم کے صدرڈاکٹرشفقت خان کورائی نے انہیں مبارک باددیتے ہوئے گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اوراپنے پیشہ سے مخلص ہوتے ہیں دل میں خدمت خلق کاجذبہ رکھتے ہیں اللہ پاک انہیں بے پناہ عزتوں سے نوازتاہے،

ڈاکٹرعابدحسین کاشمارشیخ زیدہسپتال کے انتہائی احساس مند، خداترس اورخدمت خلق کے جذبہ سے سرشارڈاکٹرزمیں ہوتاہے، ان کارویہ مریضوں اوران کے لواحقین کے ساتھ انتہائی ہمدردانہ ہوتاہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اتنی بڑی عزت سے نوازاہے جس پرآئی ڈی ایف انہیں دلی مبارک بادپیش کرتی ہے۔

ڈاکٹرعابدحسین نے کہاکہ میرے لئے یہ اعزازاللہ کی خاص عنایت اوردوستوں، والدین کی دعاؤں کانتیجہ ہے جس پرمیں اللہ پاک کاجتنابھی شکراداکروں کم ہے، اس موقع پرڈاکٹراظہراقبال، ڈاکٹرمحمدحمزہ، ڈاکٹرحسیب، ڈاکٹرسیدمصطفیٰ،ڈاکٹرمہیمن اورڈاکٹرمحمدشعیب ودیگرموجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں