پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے, عثمان بزدار

پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات میں تاریخی برادرانہ تعلقات، Dhabi گروپ سے کنسٹرکشن سیکٹر میں معاہدہ خوش آئند ہے,

لاہور میں مبارک سینٹر کی تعمیر سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی فروغ پائینگی:عثمان بزدار
Dhabi گروپ 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا،پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے
لاہور21 فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے اور تعلیم،صحت اوردیگر شعبوں کی بہتر ی کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستانیوں کی بڑی تعدادمتحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں Dhabi گروپ کے ساتھ کنسٹرکشن کے شعبہ میں معاہدہ خوش آئند ہے۔لاہور میں مبارک سینٹر کی تعمیر سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔Dhabi گروپ 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیا ہے۔یہ سینٹر سرمایہ کاری سے متعلقہ امور کے حوالے سے تمام اقدامات فوری اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سہولت سینٹر سے سرمایہ کاروں کو متعلقہ اداروں کے حکام تک براہ راست رسائی حاصل ہوئی ہے۔بزنس کی پلاننگ سے پراجیکٹ کے آغاز تک حائل رکاوٹوں کو آسانی سے دور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ٹھوس اقدامات سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں