وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او امیر تیمور کی مشترکہ کھلی کچہری

18اکتوبر2019
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ افسران کی عوام تک براہ راست رسائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دیانتداری سے میرٹ پر حل کئے جائیںگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنرجمیل احمد جمیل اور ڈی پی او امیر تیمور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مشترکہ کھلی کچہری لگائی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل/شکایات سے آگہی کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کے علاوہ کھلی کچہریوں کا بھی تسلسل سے انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے

ڈی پی او امیر تیمور نے کہا کہ پولیس افسران میرٹ پر عوام کو انصاف فراہم کریں اور شہریوں کے لئے قابل رسائی رہتے ہوئے مقامی سطح پر ہی ان کے مسائل کا ازالہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں