تھانہ کی سطح پر عوام کو اطمینان بخش انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے، مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران، مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں، عوام کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو برؤے کار لائی جائیں گشت موئثر بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ اوز سٹی سرکل تھانہ اے ڈویژن فرحان خان، بی ڈویژن شفاقت علی، سی ڈویژن غلام محی الدین، ائیر پورٹ احسان الہی اور تھانہ آب حیات صبح صادق، ایس ایچ او صدر سرکل تھانہ صدر رحیم یارخان فیصل انجم راؤ، کوٹسمابہ آفتاب احمد، رکن پور محمد یسین، آباد پور عاصم مصطفی، منٹھار عبدالرحمن اور ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اقبال آباد اشعر نواز، محرران سٹی و صدر سرکلز سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ریڈر ٹو ڈی پی او انسپکٹر ملک منظور احمد، پی اے ٹو ڈی پی او طاہر حسن لاشاری، پی او کلرک ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد و دیگر بھی موجود تھے،

ڈی پی او محمد علی ضیاء نے تمام ایس ایچ اوز سے ان کے تھانہ کے متعلق کرائم کی صورت حال، سنگین مقدمات کی موجودہ پوزیشن اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر بریفننگ لی اور کہا کہ ہمارا اولین فرض امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا، عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے ان کی شکایات کا ازالہ کرنا اور ان کے مسائل کو بلا تفریق حل کرنا ہے اس سلسلہ میں جو بھی مقدمات درج ہوتے ہیں انہیں میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق یکسو کیا جائے، مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے، مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جائے تاکہ وہ مزید کسی جرم کا ارتکاب نہ کر پائیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد روز افزوں رکھیں، معاشرتی جرائم کے قلع قمع کے لیے پوری طرح مستعد رہتے ہوئے کام کریں، انہوں نے کہا کہ علاقہ پر کڑی نظر رکھیں ایکٹو کریمینلز کو پابند سلاسل کریں گشت کو موئثر رکھیں اور پیشہ ورانہ امور کو پوری ذمہ داری اور ضابطہ کے مطابق سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوام کو اطمینان بخش انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، انہوں نے بہتر پولیسنگ کے لیے مختلف ہدایات دیں اور کہا کہ کارکردگی کو ہر آنے والے دن بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کوشاں رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں