لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا معاملہ”

لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا معاملہ پولیس کی فوری کارروائی ملزمان گرفتارمقدمہ درج”

رحیم یار خان ( ) پولیس تھانہ آباد پور کی فوری کارروائی 18/19سالہ مسمات (ام ) سے زیادتی کے ملزمان گرفتارمقدمہ درج, ترجمان پولیس
پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زیادتی کے ملزمان اعجاز اور اختر کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کر لیئے۔ واقعہ تھانہ آباد پور کی حدود موضع شاہ پور میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی,

مبینہ طور پر ملزمان نے زیادتی کے دوران وقوعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے مبینہ طورپر ویڈیو بنانے میں استعمال ہونے والے موبائل بھی برآمد کر لیئے، ترجمان پولیس

تفصیل کے مطابق تھانہ آباد پور کے علاقہ موضع شاہ پور کے رہائشی محمد ریاض نے پولیس کو تحریری درخواست پیش کی کہ وہ محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس دوران اس کے کزن اعجاز اور اختر گوپانگ ان کے گھر آگئے گھر پر موجود اس بہن مسماۃ(ا) کو گھر پر اکیلا پا کر بد نیت ہو گئے اور اسے دونوں نے باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران ملزمان نے نازیبا ویڈیو بھی بنائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ایس ایچ او تھانہ آباد پور عاصم مصطفی اور ان کی ٹیم نے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس عورتوں سے زیادتی کےجرائم میں زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈی پی او
انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جا کر مقدمہ کو میرٹ پر یکسوکرتے ہوئےملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا۔ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

اپنا تبصرہ بھیجیں