پنجابی زبان کا ثقافتی دن بھرپور انداز سے منایا جائے گا”

رحیم یار خان( )حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجابی زبان کا ثقافتی دن بھرپور انداز سے منایا جائے گا

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی خاصیت یہ تھی کہ ڈپٹی کمشنر سمیت تمام شرکاء اجلاس نے پنجاب کا روائتی لباس زیب تن کرکے اجلاس میں شریک کی تمام شرکاء نے پنجابی پگ، کُرتا اور لاچا زیب تن کیا ہوا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی زندگیوں میں سہولیات لانے کے لئے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ضلع میں 23ارب کی لاگت سے شہروں اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں جس کے تحت سڑکیں، گلیاں، نکاسی و فراہمی آب، سٹریٹس لائٹس کے نئے منصوبے اور پہلے سے موجود کی مرمت کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو واضح ہدایات ہیں کہ رواں مالی سال کے تمام منصوبے اپریل2022میں مکمل ہونے چاہیے اور کسی صورت جاری منصوبوں کو نئے مالی سال میں نہیں جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام افسران ضلع میں جاری منصوبوں کی از خود نگرانی کریں۔اجلاس میں 14مارچ پنجاب ثقافتی دن کے حوالہ سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پنجاب کا ثقافتی دن بھرپور انداز سے منایا جائے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) بیرسٹر بلال سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد شفیق، ایس این اے جام محمد نعیم سمیت دیگر موجو د تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں