پولیس افسران جرائم کی بیخ کنی اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، آر پی او عمران محمود

رحیم یارخان ( ) آر پی او عمران محمود نے کہا ہے کہ پولیس افسران جرائم کی بیخ کنی اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ تین تا پانچ بجے شام ایس ایچ اوز تھانہ پر عوام کی شکایات کا ازالہ کریں۔ فرنٹ ڈیسک سٹاف اپنے ذمہ آن لائن ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او امیر تیمور خان کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور فرنٹ ڈیسک سٹاف سے ہونے والی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران جرائم کو کسی صورت بڑھنے نہ دیں بلکہ اس کا گراف مزید نیچے لانے کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنی کار کردگی میں اضافہ کریں جو کہ جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی سے ممکن ہے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر صلاحیتیں برؤئے کار لائی جائیں انہوں نے ایس ایچ اوز کو کہا کہ تین تا پانچ بجے شام کے وقت تھانہ جات پر موجود رہ کر عوامی شکایات کا ازالہ کریں اگر کسی صورت ایس ایچ او کہیں مصروف یا چھٹی پر ہے تو ایڈیشنل ایس ایچ او یا سینئر ترین پولیس آفیسر بطور ایس ایچ اوز تھانہ پر عوام کو سنے گا اور اس کی فوری امداد اور مسئلہ کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے گا۔

انہوں نے بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر نقب زنی، مویشی چوری کے انسداد کے لیے گشت موئثر بنانے اور دیگر اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دیا۔ آر پی او عمران محمود نے دریں اثناء ڈی پی او عمران محمود کے ہمراہ فرنٹ ڈیسک سٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو پولیس کا حصہ بنے تین سال ہوگئے ہیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ریکارڈ جو آن لائن کرنے کی ذمہ داری آپ کی ہے جسے احسن طریقہ سے سرنجام دیں اس سلسلہ میں ہر تھانہ کی سطح پر ایک فرنٹ ڈیسک انچارج بھی مقرر کر دیا گیا ہے تاکہ ورکنگ بہتر بنائی جا سکے، عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ، فوری رسپانس اور دیگر ذمہ داریوں کو اچھے انداز میں پوری کریں اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک سٹاف کو دو شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت کی پہلی شفٹ آٹھ تا چار بجے شام اور دوسری شفٹ چار بجے تا بارہ بجے رات تک کام کرے۔ آر پی او عمران محمود نے ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں