بزدار حکومت کی شعبہ صحت کی اصلاحات سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

بزدار حکومت کی شعبہ صحت کی اصلاحات سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں
#شوبازی_نہیں_کام سے بننے والے ٹرینڈ میں ایک سالہ کارکردگی پر بھر پور زور دیا جارہا ہے
(
لاہور( 26 اکتوبر 2019ء) : وزیراعلیٰ‌ پنجاب پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کیئرسسٹم میں انقلاب برپا کردیا ہے جس کو سوشل میڈیا خاص طورپر ٹویٹر صارفین بہت سراہ رہے ہیں اور اس وقت محکمہ صحت پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے جس میں صارفین دل کھول کرپنجاب حکومت کے ہیلتھ کیئرکے متعلق اقدامات کی تعریف کررہے ہیں۔
#شوبازی_نہیں_کام سے بننے والے ٹرینڈ میں ایک سالہ کارکردگی پر بھر پورزور دیا جارہا ہے- اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم نے پنجاب میں حکومت سنبھالی تو نہ صرف ریفارمز بلکہ اسپتالوں کی capacity building پر بھی ساتھ ہی کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت صحت کےشعبے میں 30 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کی بھرتیوں کےساتھ 9 اسپتالوں، 14 نرسنگ کالجز،صحت انصاف کارڈز اور سسٹم میں نئے بیڈز پر کام کر رہےہیں. محکمہ صحت پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال میں صحت کے شعبے میں تیس ہزارنئی بھرتیاں کیں. 9 نئے اسپتالوں پر کام شروع کیا گیا جبکہ 14 نئے نرسنگ کالجزپر بھی کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے 30 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے۔ پنجاب کے 40 ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزکی تعمیرِ نو کا آغازبھی کردیا گیا ہے جبکہ 8600 نئے بیڈز کو بھی ہیلتھ کیئرسسٹم میں شامل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں‌42 ہزارسکولوں میں نیوٹریشن پروگرام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں