ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پر ایک سال کی جیل”

رحیم یارخا ن ( )فیملی کورٹ میں ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پر مدیون کو ایک سال کیلئے جیل منتقل۔

تفصیل کے مطابق اسپیشل فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں جناح پارک کی رہائشی شہینہ بی بی نے گھریلوناچاقی کی بنا پر اپنے شوہر کاشف حسین کے خلاف 5بچوں کے خرچہ نان ونفقہ کے لئے دعویٰ جو کہ ڈگری ہوکراجراء کے لئے سماعت کے لئے مقرر تھا میں ڈگری کی رقم مبلغ 11لاکھ 60ہزارروپے ادا کرنے کے لئے مدیون کو عدالت کی جانب سے کئی بارنوٹسز جاری کئے مگر مدیون پیش نہ ہو ا جس پر عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز بیلف ظفر عباس نے مدیون کاشف حسین کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جہاں مدیون نے ڈگری کی رقم ادا نہ کرسکنے کا عذرپیش کیا جس پر فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے مدیون کو ایک سال کی سزاسناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں