اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان میں ہولی کا تہوار”

رحیم یار خان( ) اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں ہندو برادری کے طلباء کے اعزاز میں ہولی کا تہوار منایا گیا۔ جس میں طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا مقصد جامعہ کے طلبا و طالبات کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور وطن عزیز کے لئے اتحاد کا درس تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی کے ممبر اور اقلیتی رہنما یدھسٹر چوہان تھے۔ مہمان خصوصی نے توریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذہبی تہوار یکجہتی اور اتحاد کا درس دیتے ہیں اور قائد اعظم کے نظریہ کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لئے مذہبی آزادی اور یکساں حقوق مل رہے ہیں۔ مہمان خصوصی نے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور ڈائریکٹر کیمپس کا شکریہ ادا کیا۔ طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر میاں محمد احمد نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی ، وی سی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈائریکٹر رحیم یار خان کیمپس میاں محمد عمیر اشرف کے ویژن کے مطابق شہر کے تمام طلبا کے لئے تعلیم کے یکساں مواقع اور مذہبی آزادی کے عزم کے ساتھ اپنا کام کر رہی ہے۔ تقریب کے آخر میں طلبا نے مہمانوں کو رنگ لگایا اور ہولی کے جشن میں روایتی رقص بھی پیش کیا گیا,

اپنا تبصرہ بھیجیں