رحیم یارخان( )خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے درمیان ممبران کے بچوں کوخصوصی سکالرشپ دینے کے لیے ایم اویوسائن۔
صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری اوررجسٹرار ڈاکٹر صغیر احمد نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روزخواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں صدرجاویداقبال چوہدری، سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمدحفیظ، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی، ایگزیکٹو ممبر میاں محمد شوکت، جاویداقبال، وسیم امیر، ابراربھٹی، ذوالقرنین قمرودیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسلیمان طاہر نے کہاکہ صحافی کمیونٹی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے ممبران پریس کلب کے بچوں کویونیورسٹی میں خصوصی سکالرشپ دینے فیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں آج یونیورسٹی اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے درمیان تحریری معاہدہ ہواہے اس عمل سے صحافی کمیونٹی کے بچے بھی یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کرکے اس معاشرے، شہر اور ملک کے عزت اور وقار میں اپناکردار ادا کر سکیں گے ہم سمجھتے ہیں کہ صحافی معاشرے کے لیے دل وجان سے دن رات کام کرتے ہیں موجودہ دور میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کافی بجٹ درکار ہوتا ہے جوکہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کے لیے برداشت کرنا کافی مشکل ہے صدر ڈسٹرکٹ پریس جاوید اقبال چوہدری اورجنرل سیکرٹری بلال حبیب نے مجھے صحافی کمیونٹی کواپنے بچوں کواعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پریونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے خصوصی سکالرشپس دیے جائیں تاکہ ملک وقوم کی خدمت کرنے والے صحافیوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔
اس موقع پرصدر جاوید اقبال چوہدری نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرسلیمان طاہر اور یونیورسٹی انتظامیہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی موجودہ کابینہ کی خصوصی دلچسپی اورکاوشوں سے آج خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی میں ممبران پریس کلب اوران کے بچوں کوخصوصی سکالرشپس کامعرکہ پایہ تکمیل پرپہنچاہے آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہم نے پہلے تین ماہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کے ساتھ الگ الگ ایم اویو سائن کئے ہیں
جس کامقصدصحافی کمیونٹی اوران کے بچوں کویونیورسٹی سطح پراعلیٰ تعلیم کاحصول ممکن بناناہے میں ذاتی طور پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہرکابے حدمشکور ہوں جنہوں نے صحافی کمیونٹی کی مشکلات کوسمجھتے ہوئے میری تجویراوردرخواست پر صحافیوں کے بچوں کو سکالرشپس دینے کا فیصلہ کیا ڈسٹرکٹ پریس کلب، خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے انہوں نے کہاکہ میری ترجیحات صحافیوں کے بچوں کی تعلیم وتربیت اورصحت ہے جس پرتیزی سے کام جاری ہے مستقبل میں ہم شہرکے نامور سکولز، کالجزکے ساتھ بھی معاہدے کرکے ممبران کے بچوں کورعایتی تعلیم کا بندوبست کرنے جارہے ہیں کیونکہ ہم سجھتے ہیں کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے صحافی آج کے دورمیں اتنی مہنگی تعلیم اپنے بچوں کو دلوانے سے قاصر ہیں ان اقدامات سے یقیناً اجتماعی طور پر صحافی کمیونٹی کے لیے مستقبل میں آسانیاں پیداہوں گی اورصحافیوں کے بچے بھی شہرکے نامور سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹرصغیراحمد، انچارج سکیورٹی کرنل(ر)عابد ودیگر موجود تھے۔
Load/Hide Comments