آئی یو بی کا نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں کردار ”
قوم و ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوان نسل کا بہت اہم کردار ہوا کرتا ھے۔ الحمداللہ ۔اس وقت پاکستان میں نوجوان طبقہ کم وبیش 65 فی صد سے بھی زیادہ ہے ایسے میں اس بڑے نمایاں اور توانا حصہ کی تربیت کا پیمانہ بھی بہت معیاری ،فوری اور جدید ترین سائنسی ،اخلاقی اصولوں کو مدِ نظر رکھ کے بنا نا ہوگا ہم اسلامیہ یونی ورسٹی میں یوتھ کی تمام تر بنیادی تربیتی ضرورتوں کے ضمن میں ایک خطیر رقم ،وسائل بڑے کھلے دل و دماغ سے خرچ کرکے انہیں معاشرہ کا انتہائی فعال فرد بنانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اس وقت ہماری یونی ورسٹی میں کلاس رومز میں تعلیم ، لیبارٹریوں میں ریسرچ ،کھیل کے میدانوں میں جسمانی تربیت کی مشقیں ، زراعت ، انجینئرنگ ، میڈیا کی تمام اصناف ،فلم ،ڈاکومنٹریز ،ریڈیو ،ٹی وی ،اخبارات ورسائل غرض ابلاغِ عامہ کی تمام فیلڈز میں پریکٹیکل ورک اپنے بامِ عروج پہ ہے
یہ خیالات ہیں وائس چانسلر اسلامیہ یونی آف ورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ( تمغہ امتیاز ) کے ،
اسی حوالے سے گزشتہ دنوں بہاول پور کلچرل اینڈ لٹریری فیسٹیول کے موقع پر جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی آئی-یو-بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے آل پاکستان انگلش اور اُردو تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا۔ جس میں ملک بھر کے نامور جامعات سے آئے مقررین نے بھرپور جوش و ولولے کے ساتھ حصہ لے کر تقاریر کیں۔ مقابلے کا مقصد نوجوانانِ ملت میں ذوقِ یقین کی طاقت کو اُجاگر کرنا ، عمل پیہم اور محبت فاتح عالم کے جذبہ کو فروغ دینا تھا ۔ اس شاندار مقابلے کے عنوانات میں اردو کے تقاریر کے لیے “جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں” پنجابی کے لیے “تو کی جانے میری بھولئے مجے ٹک ٹاکر دی شاناں” اور انگلش کے لیٔے
” Faith is an Essence of National Survival”
تھے
۔اس تقریری مقابلوں کے مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان اور پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی شعبہ فارسی ،اور پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا ۔ڈائریکٹر۔ کمیونٹی براڈکاسٹ ریڈیو ٹی وی اینڈ فلم تھے
جب کہ منصفینِ کرام میں پروفیسر قدرت اللہ شہزاد(اردو), پروفیسر ڈاکٹر ذیشان اطہرصاحب(اردو), پروفیسرڈاکٹر اسماعیل درانی صاحب(اردو وانگریزی) اور پروفیسر ڈاکٹر آصف خان (انگریزی) تھے
نمہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی نے کہا کہ مجھے فخر ھے کہ ان شاءاللہ ہماری نوجوان نسل اس خطۂ ارض ملکِ پاکستان کی ترقی میں صحیح معنوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔اگر ہم آج بھی 313 مسلمانوں والا یقین لیے منزل کی طرف رواں دواں ہوں تو ہم اس خطۂ ارض کی سب سے کامیاب و کامران قوم کہلوا سکتے ہیں۔
اس پروقار تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، ڈائریکٹر کمیونٹی براڈکاسٹ ریڈیو ٹی-وی، فلم اینڈ ایڈوائزر (آئی- ہو – بی میڈیا سوسائٹی) نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عملی تقاضہ کی بھرپور تکمیل کہ سہرا وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے سر جاتا ہے نتائج کچھ یوں رہے ۔اردوتقریری مقابلے میں اول پوزیشن محمد ایوب, دوسری پوزیشن علی عمر ارسلان اور تیسری پوزیشن ہاشم گلزار نے حاصل کی۔ انگریزی تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حمزہ خان, دوسری پوزیشن مناہل فاطمہ اور تیسری پوزیشن حنظلہ ضمیر نے حاصل کی.جب کہ مزاحیہ تقریری مقابلے میں اول پوزیشن کائنات ظہور اور دوسری پوزیشن احمد فراز ہاشمی نےحاصل کی۔ نمایاں پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے31 مارچ کو ہونے والے پروگرام میں کیش پرائزز اور شیلڈز عطا کی جائیں گی۔لٹریری سوسائٹی کے ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے مقابلوں کی غرض وغائیت پہ روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ کو ایڈوائزر ذیشان تبسم ، اور سوسائٹی کی پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ شرکاء محفل کا عمدہ الفاظ سے شکریہ ادا کیا اس پروگرام کا اختتام شاندار ظہرانہ پہ ہوا۔۔۔
رپورٹ !
عاشر انور ۔پریس سیکرٹری ڈیبیٹنگ ۔ سوسائٹی ۔
عکاسی ۔
اسامہ شہزاد ۔پریذیڈنٹ ۔آئی یو بی میڈیا سوسائٹی
Load/Hide Comments