ہر سال 5 ہزار انجینئرز کو لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کرایا جائےگا, وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانی انجینئرز کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے، جو بلاشبہ سراہنے لائق ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ ہائیر اور لیمپرو میلن (Lampro Mellon) لمیٹڈ پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کی رُو سے ہر سال 5 ہزار انجینئرز کو لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کرایا جائےگا۔ ہر سال 5 ہزار انجینئرنگ کے طالب علم لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا امتحان دیں گے۔ یہ معاہدہ اگلے 10 برس کیلئے ہوگا اور لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کے امتحان میں کامیاب انجینئرز کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

اس معاہدے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب ساجد ظفر ڈال اور صدر لیمپرو میلن پاکستان صباحت رفیق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے انجینئرز لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے سے پاکستان خصوصاً پنجاب کے انجینئرز کو سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں بہترین روزگار کے مواقع ملیں گے۔اگلے 5 برس کے دوران پاکستان کے 70 ہزار انجینئرز انٹرنیشنل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔مزیدیکہ نوجوانوں میں سکلز کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل پروگرام کیلئے یہ پروگرام ایک نوید ہے۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسرہمایوں،اراکین اسمبلی،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ڈی جی لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی،متعلقہ افسران اورلیمپرو میلن لمیٹڈ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں